بین ریاستی خبریں

دنیش ترویدی نے تھاما بھاجپا کا دامن،ترنمول میں ’گھٹن ‘کی تھی شکایت

 Trinamool MP Dinesh Trivedi Joins BJP
Twitter

مغربی بنگال انتخابات

کولکاتہ: (اردودنیا.اِن)ممتا بنرجی کو مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل ایک اور دھچکاکا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سابق ٹی ایم سی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ دنیش ترویدی نے ہفتے کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ترویدی نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں شمولیت اختیار کی۔ اس دوران مرکزی وزیر پیوش گوئل بھی موجود تھے۔

اس دوران ترنمول کانگریس کے بی جے پی ممبران اسمبلی میں ایک اور نام شامل ہوگیا۔ وہیں جنوبی چوبیس پرگنہ کی ست گچھیاسے ایم ایل اے سونالی گوہا کا بی جے پی میں شمولیت طے مانا جارہا ہے ۔ اس کے فورا بعد ہی ٹی ایم سی رہنما دنیش بجاج نے پارٹی سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں جانے کا اعلان بھی کردیا، ممتا نے اس بار بجاج کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔

ٹی ایم سی نے ترویدی کے فیصلے کو پارٹی اور عوام کے ساتھ غداری قرار دیا۔بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام نے ترنمول کانگریس کو مسترد کردیا ہے۔ریاستی عوام ترقی چاہتے ہیں ، وہ تشدد اور بدعنوانی نہیں چاہتے ہیں۔وہیں نڈا نے کہا کہ جب میں ترویدی کے بارے میں بات کرتا تھا ،

میں نے ہمیشہ کہا تھا کہ وہ اچھے آدمی ہیں لیکن غلط سیاسی پارٹی میں ہے ، انہیں خود بھی محسوس ہوا۔ لیکن اب وہ صحیح جماعت میں ہے ، جہاں ہم نریندر مودی کی سربراہی میں انھیں ملک کی خدمت کریں گے۔وہیں تروید ی نے کہا تھا کہ بنگال میں بہت زیادہ تشدد اور بدعنوانی ہے،

میں بنگال سے ٹی ایم سی ممبر ہوں، یہاں ٹی ایم سی کی حکمرانی ہے ، لیکن اگر میں کچھ بھی نہیں کرسکتا تو پھر مجھے یہاں (راجیہ سبھا)میں نہیں رہنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button