قومی خبریں

دہلی سرحدکی تصویرشیئرکرکے پرینکاگاندھی کاشاعرانہ طنز

دہلی سرحدکی تصویرشیئرکرکے پرینکاگاندھی کاشاعرانہ طنز

دہلی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)تینوں نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے جاری ہیں۔ادھرکانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی نے دہلی بارڈرپرپولیس کے ذریعہ متعدد سطح کے سیکیورٹی محاصرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے اورپوچھاہے کہ

کیوں ڈراتے ہوئے زنداں کی دیوارسے؟

سوشل میڈیاپرانھوں نے دہلی بارڈرپرکی کئی تصویروں کو شیئرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیوں ڈراتے ہوئے زنداں کی دیوارسے ؟ لال قلعے میں 26 جنوری کو ہونے والے تشددکے بعد دہلی پولیس نے کسانوں کو دہلی آنے سے روکنے کے لیے سنگھو ، ٹکری اور غازی پور بارڈر پر بہت سی رکاوٹیں کھڑی کیں۔ سڑکوں پرخاردار تاراورسپائیکس ہیں۔

بہت ساری جگہوں پر پولیس نے 20 سطحی حفاظتی رنگ تیار کیا ہے۔یہاں کاشتکاروں نے زرعی قوانین کے احتجاج میں آج ملک بھر میں چکہ جام کی کال دی ہے۔ یہ جام دوپہر 12 سے شام 3 بجے کے درمیان کیاگیاہے۔ اس کے پیش نظر دہلی پولیس نے دہلی میں سیکیورٹی کے بھاری انتظامات کیے ہیں۔پوری دہلی-این سی آر میں 50000پولیس اہلکار اور پیرا ملٹری فورس کے جوان تعینات کردیئے گئے ہیں۔ پولیس ڈرون کیمروں سے سرحدی علاقے کی نگرانی کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button