قومی خبریں

دہلی فسادات: جے این یو کی طالبات کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دہلی ہائی کورٹ نے گذشتہ سال شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات کے سلسلے میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار جے این یو طلبہ نتاشا نروال اور دیونگنا کالیتا کی ضمانت درخواست پر منگل کے روز فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس سدھارتھ مردل اور جسٹس انوپ جے رام بھمبانی نے ناروال اور کالیتا کے وکیل کے دلائل سنے اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔

دونوں طلبہ کی طرف سے پیش ہوئے ایڈووکیٹ ادیت ایس پجاری نے بنچ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی صحیح تحقیقات نہیں کی گئی ہیں۔دہلی پولیس کی طرف سے پیش ہوئے خصوصی سرکاری وکیل امت مہاجن نے ان درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ نارووال اور کلیتا فسادات کے دوران رونما ہونے والی سازش سے واقف ہیں، وہ یہ بھی جانتے تھے کہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button