جرائم و حادثات

دہلی میں ’سائبر اسٹاکر‘ گرفتار ، سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹ بنا کرلڑکیوں کو کرتا تھا بلیک میل

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دہلی-این سی آر میں ایک نابالغ لڑکی کی مبینہ طورپر اسٹاکنگ کرنے کے بعد میں اس کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں ایک 25 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ۔ دہلی پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت بھر ت کھٹر کے نام سے ہوئی ہے ، جس نے انسٹاگرام پر لڑکیوں سے دوستی کرتا تھا اور بعد میں ان کی عریاں تصاویر سوشل سائٹوں پر اپلوڈ کرتاتھا۔واضح رہے ک ہکھٹر ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی میں کام کرتا ہے۔

پولیس نے اسے فرید آباد میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا۔ پولیس کو کھٹر کے بارے میں ان کی انٹرنیٹ سرگرمیوں سے معلومات موصول ہوئی ہیں ، جبکہ اس کی جگہ کا انکشاف سوشل میڈیا سائٹوں سے ہوا ہے۔ اسی دوران جرائم میں استعمال ہونے والے دو موبائل فون بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس نے انکشاف کیا ہے کہ اس سے قبل بھی انسٹاگرام پر شکایت کنندہ کے دوست کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ بعد میں اس نے بدلہ لینے کے لئے شکایت کنندہ لڑکی کا فرضی پروفائل بنایا۔ اس کے بعد اس نے شکایت کنندہ کو عریاں تصاویر اور بعدازاں دھمکی اور گالیاں دیں ۔

پولیس کے مطابق ملزم گرل فرینڈ بنانے کے لئے واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام پر جعلی اکاؤنٹ بناتا تھا۔ اس سے قبل اس کے خلاف فرید آباد سائبر پولیس اسٹیشن میں بھی ایسا ہی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button