قومی خبریں

دہلی : نائٹ کرفیو کے بعد وضع ہوںگی نئی پابندیاں :کجریوال

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)وزیراعلیٰ دہلی اروند کجریوال نے ہفتے کے روز واضح کیا کہ کرونا بحران کے نئے کیسز کے باعث دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کا نفاذ نہیں ہوگا ، البتہ جلد ہی اس سلسلے میں نئی پابندیاں وضع کی جائیں گی، اور اِس کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے کورونا پر قابو پانے کے لئے ویکسی نیشن میں تیزی لانے کی بھی بات کی ۔بغرض معائنہ لوک نائک جے پرکاش (ایل این جے پی) اسپتال کے دورہ کے دوران انتظامات کے معائنہ کے بعد وزیراعلیٰ دہلی اروند کجریوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں ابھی 7-10 دن کی ویکسین باقی ہے،

اگر ہمیں کافی تعداد میں ویکسین فراہم کی جاتی ہیں،اور ٹیکہ لینے والوں کی عمر کی شرائط اورمقررہ عمر کی حد بھی ختم کر دی جاتی ہے ،نیز ہمیں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن سینٹر کھولنے کی اجازت بھی مل جاتی ہے ، توہم 2-3 ماہ کے اندر دہلی کے تمام باشندگان کو ٹیکہ لگانے کے خصوصی ہدف کو پورا کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،

البتہ ہمیںویکسی نیشن مہم میں تیزی لانے کی ضرورت ہے ۔ نومبرماہ میں آخری لہرکی آمد کے بعد دہلی میں یہ کرونا کی چوتھی لہرہے ، لہٰذا مفادِ عامہ کے تحت ہم اِسی سطح کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔واضح ہو کہ کرونا کیسز میں اضافے کے باعث دہلی سرکار نے دارالحکومت دہلی میں منگل سے صبح 10 بجے سے صبح 5 بجے تک نائٹ کرفیو نافذکیاتھا ، جو 30 اپریل تک جاری رہے گا۔واضح ہوکہ گزشتہ جمعہ دہلی میں کرونا کے 8500 سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 39 مزید افراد کی موت بھی ہوئی تھی۔

محکمہ صحت کے مطابق جمعہ کے روزکرونا کے 7021526 نئے کیسز کے متأثرین کی تعداد میں اضافہ کے باعث مجموعی تعداد 706526 ہوگئی ہے ، جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 11196 ہوگئی ہے۔وہیں گزشتہ جمعہ کو وزیر اعلی اروند کجریوال نے اعلان کیا تھا کہ پچھلے چند ہفتوں میں کرونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے،اس کے پیش نظر تااطلاعِ ثانی تمام کلاسز کے اسکول اور کا لجز بند کئے جانے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

دہلی حکومت نے پچھلے ہفتے بھی کسی بھی کلاس کے طلبا کو اگلے سیشن میں نہ بلائے جانے کا اعلان کیا تھا، تاہم مئی- جون میں ہونے والے بورڈ کے امتحانات کے پیش نظر طلباو طالبات والدین کی تحریری رضامندی کے بعدتعلیمی سرگرمیوں کے تحت اسکول آرہے تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button