قومی خبریں

دہلی پولیس نے صحافی مندیپ پونیا کو کیا گرفتار،مجسٹریٹ کے سامنے کیا جائے گا پیش

دہلی پولیس نے صحافی مندیپ پونیا کو کیا گرفتار،مجسٹریٹ کے سامنے کیا جائے گا پیش


نئی دہلی : (اردودنیا.اِن)کسانوں کے احتجاج کو کور کرنے والے آزاد صحافی مندیپ پنیا کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 186 ، 323 اور 353 کے تحت الزامات درج کیے گئے ہیں۔ پنیا پر سنگھو بارڈر پر دہلی پولیس کے ایس سی او کے ساتھ بدسلوکی کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس سے قبل پنیا کے ساتھ ساتھ ایک دیگرصحافی دھرمیندر سنگھ کو بھی حراست میں لیا گیا تھا لیکن پولیس نے آج صبح تقریبا دھرمیندر کو رہا کردیا جبکہ پنیا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

دہلی پولیس کے ایڈیشنل کمشنر نے اس کی تصدیق کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھرمیندر سنگھ سے ایک انڈ ٹیکنگ لی گئی ہے کہ وہ مستقبل میں پولیس کے ساتھ بدسلوکی نہیں کریں گے ۔ مندیپ پنیا کو دوپہر بعد میونسپل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونا پڑ سکتا ہے ۔ پولیس نے کل دونوں صحافیوں کو اس وقت تحویل میں لیا تھا جب دونوں سنگھو بارڈر پر خبروں کی کوریج کر رہے تھے۔ اس وقت دونوں صحافی بند سڑک اور بیریکیڈز کی طرف بڑھ رہے تھے۔

پنیا کو تحویل میں لیے جانے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے ، جس میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد اس کو گھیرے ہوئے ہیں اور انہیں کہاں لے جارہے ہیں۔ حراست میں جانے سے چند گھنٹے قبل پنیا نے سنگھو بارڈر پر ہونے والے تشدد کے سلسلے میں فیس بک پر لائبوویڈیو شیئر کی تھی۔ اس میں انہوں نے کہا تھا کہ کیسے خود کو مقامی ہونے کا دعوی کرنے والے ہجوم نے احتجاج کے مقام پر پولیس کی موجودگی میں پتھراؤ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button