بین ریاستی خبریں

دہلی کو 4.5 لاکھ کی ویکسین کی ملی خوراک کجریوال نے کہا،بغیر رجسٹریشن اور اپائنٹمنٹ کے عوام نہ آئے

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ہفتے کے روز کہا کہ ہمارے پاس ساڑھے چار لاکھ ویکسین آچکی ہیں ، تمام اضلاع میں ویکسین تقسیم کررہے ہیں ۔ کل سے دوسرے دن دہلی میں ویکسی نیشن بڑے پیمانے پر شروع ہوگی، میری اپیل ہے کہ بغیر رجسٹریشن اور اپائنٹ منٹ کے نہ آئیں، اب کوئی واک- ان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صرف ایک سنٹر میں 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کے لئے ویکسین شروع ہوگئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آکسیجن کا مسئلہ ہےL تمام اسپتالوں سے ہنگامی پیغامات آرہے ہیں۔

کجریوال نے مزید کہا کہ ہم نے اس بارے میں عدالتوں کو بھی بتایا ہے اور مرکزی حکومت کو یہ بھی لکھا ہے کہ دہلی کو ایک دن میں 976 میٹرک ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے ،جبکہ ہمیں 490 میٹرک ٹن آکسیجن مختص کی گئی ہے۔جمعہ کو صرف 312 میٹرک ٹن آکسیجن آیا۔اس قلت کے باعث مریضوں کا بہتر علاج کیسے ہوگا ؟کجریوال نے کہا کہ اگر آج ہمیں آکسیجن مل جائے تو دہلی میں 24 گھنٹے میں 9000 آکسیجن بیڈتیار ہوجائیں گے۔

دہلی کو آکسیجن فراہم کرنے کے لئے میں فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ ہمیں آکسیجن دیا جائے۔واضح ہو کہ کجریوال نے جمعہ کے روز 18 سے 44 سال کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یکم مئی سے کرونا ویکسین کے لئے سینٹر کے باہر قطار نہ لگائیں ، اور یہ بھی کہا تھا کہ ابھی تک دہلی کو ویکسین نہیں ملی ہے۔

کجریوال نے کہا کہ ان کی حکومت نے تین مہینوں میں کوی شیلڈ اور کوویکسن کی 67 لاکھ خوراک دینے کا آرڈر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ اگر کمپنیاں کافی مقدار میں ویکسین کی فراہمی کرتی ہیں ،تو اگلے تین ماہ کے اندر ہر ایک کو ویکسین دیئے جاسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button