قومی خبریں

دہلی یونیورسٹی کے اساتذہ نے6ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر کی ہڑتال

دہلی یونیورسٹی
DELHI-University l Social-media

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)دہلی یونیورسٹی کے ہزاروں اساتذہ گذشتہ 6 ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف جمعرات کو ہڑتال پر چلے گئے۔منگل کو دہلی یونیورسٹی اساتذہ ایسوسی ایشن (ڈوٹا) کے ذریعہ یونیورسٹی کو بندبلایا گیا تھا۔ دہلی یونیورسٹی سے وابستہ 12 کالج ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ انھیں پچھلے 6 ماہ سے نہ تو تنخواہ ملی ہے اور نہ ہی کوئی دوسری واجبات ادا کی گئی ہے۔ڈوٹا کے صدر راجیو رے نے بتایاکہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے طلبہ مشکلات میں ہوں، اس لئے ہم نے بہت دیر تک یہ قدم نہیں اٹھایا، لیکن اب ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں بچا تھا کیونکہ بہت سارے ملازمین- اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو پچھلے 6 مہینوں سے نہ تو تنخواہ ملی ہے اور نہ ہی پنشن۔انہوں نے کہاکہ ہم سب چاہتے ہیں کہ متعلقہ اتھارٹی ہمارے لئے فنڈ جاری کرے اور ہماری تنخواہ ادا کرے۔دوسرے امور کیلئے ہم بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں۔ ڈی او ٹی اے نے کہا کہ مہاشیوراتری سے شروع ہونے والی یہ ہڑتال آنے والے دنوں میں شدت اختیار کرے گی اور اساتذہ 15 مارچ کو سڑکوں پر آئیں گے۔رے نے کہا کہ ڈوٹا 13 مارچ کو دہلی یونیورسٹی اور ایمپلائز یونین (ڈی یوسی کے یو) اورڈی یو اسٹوڈنٹس یونین کے ساتھ ایک میٹنگ کرے گی۔ڈوٹا کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈوٹا 15 مارچ کو وائس چانسلر کے دفتر سے وزیر اعلی کی رہائش گاہ تک’ رائٹس ریلی‘نکالے گی اور 18 مارچ کو وائس چانسلر کے دفتر سے ایک اور ریلی نکالی جائے گی جو لیفٹیننٹ گورنر کے دفترتک چلے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button