
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے پندرہ مئی سے شروع ہونے والے آخری سال کے طلبہ کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں ، سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب یہ امتحانات یکم جون سے ہوں گے ، جس کے لئے ڈیٹ شیٹ جلد جاری کی جائے گی۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فائنل سمسٹر ؍ سالانہ امتحان مئی ؍ جون 2021 سے 15 مئی 2021 تک شروع ہونا تھا ، لیکن اس کو دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردیا گیا اور اب یہ یکم جون 2021 سے شروع ہوگا۔نئی ڈیٹ شیٹ جلد جاری کی جائے گی اور دہلی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔
آخری سال کے امتحانات کے لئے نظر ثانی شدہ ، مکمل تاریخ شیٹ ڈی یو کے امتحان پورٹلexam.du.ac.inپر دستیاب ہوگی۔ دہلی یونیورسٹی کے بہت سے طلباء اور اساتذہ نے کورونا کی دوسری لہر کے درمیان امتحان کے انعقاد کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔



