
دیوگھر:04 جنوری (اردودنیانیوز) جھارکھنڈ میں دیو گھر ضلع پولیس نے خصوصی مہم میں 14 سائبر بدمعاشوں کو گرفتار کر کے موبائل سمیت بڑی تعداد میں دیگر اشیاءبرآمد کی ہیں۔پولیس ذرائع نے یہا ں بتایاکہ پولیس سپرنٹنڈنٹ اشونی کمار سنہا کو ملی اطلاع کی بنیاد پر ضلع کے مرگومنڈا ، کروںسوناریٹھاری اور موہن پور تھانہ علاقہ کے تحت مختلف مقامات پر چھاپے ماری کر کے کل 14 سائبر بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ گرفتار ملزمین کے پاس سے 22 موبائل فون ، 30 سم کارڈ، 16 پاسبک ، 21 اے ٹی ایم کارڈ، 10 چیک بک ، دو لیپ ٹاپ ، 04 مائیکرو پی ایس مشین ، ایک کار اور ایک موٹرسائیکل کے علاوہ 52 ہزار روپے نقد برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار بدمعاشوں سے تفتیش کی جارہی ہے ۔



