بین ریاستی خبریں

راج ٹھاکرےکو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

اگر امیزان ہماری مانگ نہیں مانتی ہے تو مہاراشٹر میں ان کا کاروبار ٹھپ ضرور ہو گا

ممبئی :ایم این ایس ۔امیزان تنازعہ پر مہاراشٹر نونرمان سینا چیف راج ٹھاکرے کو دنڈوشی کورٹ کے ذریعے نوٹس بھیج کر ۵؍جنوری کو عدالت میں حاضر رہنے کا حکم دیا گیا ہے ۔اس نوٹس کے بعد امیزان اور ایم این ایس تنازعہ کے اور بھی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔مراٹھی زبان کو لیکر ایم این ایس کے ذریعے امیزان کے خلاف شروع کی گئی مہم کے مدنظر امیزان نے کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اس کے بعد کورٹ نے راج ٹھاکرے اور پارٹی عہدیداران کو نوٹس بھیجا ہے ۔ راج ٹھاکرے کو نوٹس بھیجنے کے بعد مہاراشٹر نونرمان سینا اور بھی متحرک ہو گئی ہے ۔منسے عہدیداران اکھل چتر نے کہا ہے کہ امیزان کو آنے والے وقت میں اس کی قیمت ادا کرنی ہو گی ۔ مہاراشٹر میں اگر امیزان کو مراٹھی زبان قبول نہیں ہے تو ہمیں بھی مہاراشٹر میں امیزان نہیں چاہیئے ۔ اب تک ہزاروں لوگوں نے اس کو اپنے موبائل سے ان اسٹال کیا ہے ۔ابھی بھی یہ عمل شروع ہے ۔اگر امیزان ہماری مانگ نہیں مانتی ہے تو مہاراشٹر میں ان کا کاروبار ٹھپ ضرور ہو گا ۔ یہ کہنا ہے ایم این ایس لیڈر اکھل چترے کا ۔ چترے نے کہا کہ امیزان نے کسی جاہل وکیل سے اس خط کو ڈرافٹ کروایا ہے ۔انہیں کم از کم کسی اچھے وکیل کو منتخب کرنا چاہیئے تھا جو نوٹس انہوں نے بھیجا ہے اس کا کوئی مطلب نہیں ہے اور منسے کی لیگل ٹیم عدالت میں نوٹس کا جواب دے گی ۔معلوم ہو کہ منسے نے امیزان سے یہ گذارش کی تھی کہ وہ مراٹھی زبان کو بھی اپنی ویب سائٹ میں جگہ دیں جس سے مراٹھی زبان کے لوگوں کو سہولیت ملے اور وہ آسانی سے اپنی ضرورت کی چیزیں ویب سائٹ پر چن سکیں حالانکہ امیزان کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے کے بعد ایم این ایس نے امیزان کی مخالفت میں مہم چھیڑ دی جس کے تحت انہوں نے نو مراٹھی نو امیزان کی مہم کو شروع کیا تھا ۔ دنڈوشی علاقہ میں امیزان کے پوسٹر بھی منسے کارکنان نے پھاڑے تھے اس کے پہلے منسے عہدیداران نے امیزان کے بی کے سی میں واقع دفتر پر بھی دھاوا بولا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button