رانچی:(اردودنیانیوز)رانچی میونسپل کارپوریشن کی نئی عمارت کا افتتاح کیا گیا۔جس میں قانون ساز اسمبلی سے تعلق رکھنے والے میئر ، ڈپٹی میئر ، میونسپل کمشنر اور دیگر وارڈ کونسلرز سمیت دیگر افسران ، ملازمین اور رانچی لوک سبھا کے ممبر پارلیمنٹ مسٹر سنجے سیٹھ ، اشوک بھگت وغیرہ شامل تھے۔ مہمان اعزازی کے طور پر رانچی ودھان سبھا کے ایم ایل اے اور سابق شہری ترقیاتی وزیر شری سی پی سنگھ ، شری جگلال پاہن وغیرہ بھی شریک تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی یہ عمارت 26 ویں لاگت پر تعمیر کی گئی ہے اور اس کے فرنیچر پر 10 کروڑ خرچ ہوئے ہیں اس عمارت تقریبا 36 کروڑ میں تیار کی گئی ہے۔میئر آشا لکڑا نے کہاکہ اس عمارت کی تعمیر سےرانچی کے عوامی مسائل میں بہت آسانی ہوگی ۔



