
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس لیڈر راہول گاندھی مرکزی حکومت کی کورونا ویکسینیشن پالیسی پر مسلسل سوال اٹھا رہے ہیں۔ دریں اثنا آج انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے، ایسے میں آف لائن بکنگ کی سہولت بھی مہیا کی جانی چاہئے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ ایپ پر منحصر مودی حکومت کو پیغام، بدقسمتی سے کورونا بھی ان لوگوں کوہو رہا ہے جن کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے،
یعنی ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی! ‘نہیں بچائیں ’آروگیہ سیتو اور’ نو ون‘ جیسے ایپ۔ بتادیں کہ کورونا ویکسینیشن کا تیسرا مرحلہ یکم مئی سے شروع کیا گیا ہے۔ اس کے تحت 18 سال یا اس سے اوپر کے لوگوں کو ویکسین دی جارہی ہے۔ اس کیلئے ویکسین لینے کے خواہشمند افراد کو کوون ویب سائٹ یا اروگیا سیٹو ایپ سے ویکسین کے لئے بکنگ کرنا ہے۔ آف لائن حفاظتی مرکز پر جاکر 18 سال سے 44 سال کے درمیان لوگوں کو ٹیکہ لگانے کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔



