قومی خبریں

ریلائنس انڈسٹریز کرونا متاثرہ ریاستوں کو روزانہ 700 ٹن آکسیجن کر رہی ہے مفت سپلائی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)صنعت کار مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ اپنی جام نگر ریل ریفائنری میں روز مرہ کی بنیاد پر 700 ٹن سے زیادہ میڈیکل گریڈ آکسیجن کی پیداوار کررہی ہے ،یہ آکسیجن کرونا سے بری طرح متاثرہ ریاستوں کو مفت سپلائی کی جارہی ہے۔کورونا کی وجہ سے ملک میں آکسیجن کی زبردست کھپت کے پیش نظر ریلائنس نے مزید آکسیجن کی پیداوار کا فیصلہ کیا ہے۔اس کیلئے ریلائنس کو اپنے پروڈکشن کے طریقو ں میں بھی تبدیلی کرنی پڑی ہے۔

کمپنی کی گجرات میں واقع جام نگر ریفائنری نے ابتداء میں 100 ٹن میڈیکل گریڈ آکسیجن کی پیداوار کی تھی، جسے جلد ہی 700 ٹن کردیا گیا۔ کورونا انفیکشن سے متأثر گجرات، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں کوآکسیجن کی سپلائی سے روزانہ سنگین طور پر بیمار 70,000 سے زائد مریضوں کو راحت ملے گی۔اس کے علاوہ جلد ہی کمپنی میڈیکل گریڈ کی آکسیجن کی صلاحیت بڑھاکر 1,000 ٹن کرنے کامنصوبہ بنارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button