ریمیڈیسوربنانے والی تمام کمپنیوں کودوافروخت کرنے کی اجازت دی جائے عدالت نے درخواست پر مرکز سے مانگا جواب
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دہلی ہائی کورٹ نے مرکز اور مختلف دوا ساز کمپنیوں سے اس پی آئی ایل پر جواب دینے کو کہا جس میں ریمیڈیسور تیار کرنے والی تمام دوا ساز کمپنیوں کو گھریلو مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جسسمیت سنگھ کی بنچ نے اس درخواست پر وزارت صحت، سینٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او)، ڈائریکٹر جنرل فارن ٹریڈ اور مختلف دوا ساز کمپنیوں جیسے سیپلا، زیڈس اور کڈیلا کو نوٹسز جاری کیا۔
اس عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں صرف چند کمپنیوں کو منشیات فروخت کرنے کی اجازت ہے۔درخواست گزار دنکر بجاج نے بتایا کہ باقی کمپنیاں برآمد کرنے کیلئے یہ دوابناتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ریمیڈیسویر کے ایکسپورٹ سنٹر پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور یہ منشیات ایکسپورٹ کے لئے بنانے والی کمپنیوں کو اسے تیار کرنے اور اسے گھریلو مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔



