تلنگانہ کی خبریںسرورق

زمین سے پانچ کلو سونا کا دفینہ نکل آیا

زمین کو ہموار کرنے کے دؤران پانچ کلو سونا کا دفینہ نکل آیا

سونا کا دفینہ

جنگاؤں:8۔اپریل(اردودنیا.اِن)کہتے ہیں کہ قسمت بدلنے دیر نہیں لگتی یہ آج تلنگانہ کے ضلع جنگاؤں کے ساکن نرسمہا کیساتھ بھی پیش آیا ہے۔جنگاؤں منڈل کے موضع پیمبرتی کے ساکن نرسمہا نے ایک ماہ قبل رئیل اسٹیٹ کے تحت ایک وینچر بنانے کی غرض سے موضع میں 11 ایکڑ اراضی خریدی تھی۔آج جے سی بی مشین کے ذریعہ اس اراضی کی صفائی اور اراضی کو مسطح کرنے کے کاموں کے دؤران زمین میں سے دفینہ نکل آیا اور گھڑے کی شکل میں موجود اس دفینہ میں سونا موجود ہے۔

سونا کا دفینہ

بتایا جاتا ہے یہ قدیم دؤر کا سونا زائد از پانچ کلو وزنی ہے۔جسے دیکھ کر نرسمہا کیساتھ ساتھ اسکے ساتھی اور کام پر موجود مزدور حیرت زدہ ہوگئے۔اس دفینہ کی برآمدگی کے بعد ناریل توڑکر اور اگربتیاں جلاکر اسکی پوجاپاٹ کی گئی ،دفینہ کی برآمدگی کی اطلاع کیساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد اس اراضی پر پہنچنے لگی ۔ اطلاع پر پولیس اور محکمہ مال کے عہدیدار بھی جائے مقام پر پہنچ گئے۔

مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button