ساؤتھ سینٹرل ریلوے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لئے مزید تین خصوصی ٹرینوں کا جاریہ ماہ کے اواخر سے آغاز
پربھنی: 18 /ڈسمبر(سید یوسف) حضور صاحب ناندیڑ ۔ سری گنگا نگر سے حضور صاحب ناندیڑ کے درمیان اور ایک خصوصی ٹرین سکندرآباد۔ جے پور۔ سکندرآباد کے درمیان 27دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ یہ تینوں خصوصی ٹرینیں مکمل طور پر ریزرویشن کے زریعے چلائی جائے گی۔ بغیر ریزرویشن کے مسافروں کو اس ٹرین سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ مذکورہ ٹرین کے اوقات اس طرح سے ہونگے ۔گاڑی نمبر 02439 حضور صاحب ناندیڑ سے سری گنگا نگر ہفتہ وار خصوصی ایکسپریس 27 دسمبر 2020 سے 31 جنوری 2021 کے درمیان ہر اتوار کو صبح 11.05 بجے ناندیڑ سے روانہ ہوگی اور ہنگولی، واشم ، اکولہ ، نئی دہلی ، بھٹندا ، ہنومان گڑھ کے راستے شام 20.15 بجے سری گنگا نگر پہنچے گی۔ ٹرین نمبر 02440 سری گنگانگر تا حضور صاحب ناندیڑ ہفت روزہ اسپیشل ایکسپریس جمعہ کے روز 25 دسمبر 2020 اور 29 جنوری 2021 کے درمیان شام 13.25 بجے شری گنگا نگر سے روانہ ہوگی اور ہنومان گڑھ ، بھٹندا ، نئی دہلی ، اکولہ ، واشم ، ہنگولی کے راستے 21.40 بجے حضور صاحب ناندیڑ پہنچے گی۔ گاڑی نمبر 02485 حضور صاحب ناندیڑ سے سری گنگانگر اسپیشل بینیئل ایکسپریس 24 دسمبر ، 2020 سے 01 فروری 2021 کے درمیان ہر پیر اور جمعرات کی صبح 11.05 بجے ناندیڑ سے روانہ ہوگی اور ہنگولی ، واشم ، اکولہ ، نئی دہلی ، بھٹندا کے راستے شام 19.00 بجے سری گنگانگر پہنچے گی۔ ٹرین نمبر 02486 سری گنگانگر تا حضور صاحب ناندیڑ بینیئل خصوصی ایکسپریس 22 دسمبر 2020 اور 30 جنوری 2021 کے درمیان ہر منگل اور ہفتہ سری گنگانگر سے شام 14.45 بجے روانہ ہوگی اور 21:40 منٹ بجے ناندیڑ سے بٹھنڈہ ، نئی دہلی ، اکولہ ، واشم ، ہنگولی پہنچے گی۔ٹرین نمبر 09714 سکندرآباد سے جے پور ہفتہ وار خصوصی ایکسپریس 28 دسمبر 2020 سے 01 فروری 2021 کے درمیان ہر پیر کو 21.40 بجے سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور صبح 06.45 پر ناندیڑ ، ہنگولی ، اکولہ ، بھوپال ، اجین ، کوٹھہ کے راستے جے پور پہنچے گی۔ٹرین نمبر 09713 جے پور سے سکندرآباد ہفتہ وار اسپیشل ایکسپریس 26 دسمبر 2020 سے 30 جنوری 2021 کے درمیانی شب 22.35 بجے ہر ہفتہ کو جے پور سے روانہ ہوگی اور کوٹھہ، اُجین ، بھوپال ، اکولہ ، ہنگولی ، ناندیڑ کے راستے صبح 06.50 بجے سکندرآباد پہنچے گی۔ مسافروں کو اس ٹرین میں سفر کے ساتھ ساتھ ریلوے اسٹیشن پر کوویڈ – 19 انفیکشن کے بارے میں وقتا فوقتا حکومت ہند اور ریاستی حکومت کی ہدایتوں پر عمل کرنے کا پابند ہونا ہوگا۔



