

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدھارمیا کوسپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔ 1997 میں سپریم کورٹ نے میسورومیں زمین کی خریداری میں قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک درخواست خارج کردی۔ انفارمیشن رائٹ (آر ٹی آئی) کے کارکن این گنگراجو نے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سدھارمیا نے ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدے پررہتے ہوئے 1997 میں میسورو میں زمین کی خریداری کے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔
ٹرائل کورٹ کے یہ کہنے کے باوجود کہ اس کے پاس کافی ثبوت موجود ہیں ، ہائی کورٹ نے اس پر توجہ نہیں دی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوبڑے نے کہاہے کہ اگر زمین نہیں لی گئی تو جرم کیسے ہوا۔ آپ ہائی کورٹ کو مطمئن نہیں کرسکے ، درخواست خارج کردی گئی۔



