سرورقفلمی دنیا

سارہ علی خان کی درگاہ اجمیر پر شریف حاضری

شریف

ویب ڈیسک

اداکارہ سارہ علی خان نے والدہ امریتا راؤ کے ہمراہ درگاہ اجمیر شریف پر حاضری دیتے ہوئے ’جمعہ مبارک‘ کا پیغام شیئر کیا ہے۔

سارہ-علی-خان-کی-درگاہ-اجمیر-پر-شریف-حاضر

انہوں نے والدہ کے ہمراہ تصاویر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اجمیر شریف میں واقع خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر حاضری دی۔

سارہ علی خان انگوری رنگ کا لباس زیب تن کیے انتہائی سادگی سے والدہ امریتا راؤ اور سپنا سنگھ کے ہمراہ آستانہ شریف پہنچیں۔

 اجمیر میں واقع معین الدین چشتی کی درگاہ پر عام آدمی تو حاضری دیتے ہی ہیں لیکن بالی ووڈ ستاروں کا یہاں آنا جانا بھی عام بات ہے۔

سارہ علی خان سے قبل کترینہ کیف، اجئے دیوگن، دپیکا سمیت دیگر مقبول ترین فنکار بھی فلم کی کامیابی کے لیے منت مانگنے اجمیر شریف کا رخ کرتے ہیں

۔خیال رہے کہ حال ہی میں خواجہ غریب نواز کا 809 واں عرس منایا گیا، دنیا بھر سے عقیدت مند اجمیر شریف پہنچے اور اپنی اپنی عقیدت کے مطابق چادر و پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button