جرائم و حادثات

ساؤتھ افریقہ سے شہرمیں منشیات کی اسمگلنگ

اندھیری کے کوریئرمرکزسے ڈیڑھ کروڑ مالیت کی ہیروئن ضبط
ممبئی:19/ڈسمبر (اردودنیا) محصول انٹلی جنس افسران نے گذشتہ روزاندھیری میں واقع ایک کوریئرسینٹرسے بچوں کے کپڑے میں چالاکی سے چھپائی گئی ۴۹۷؍گرام ہیروئن جس کی مالیت کااندازہ ایک کروڑ ۵۰؍لاکھ روپیہ بتایاجاتاہے۔ضبط کرنے کادعوی کیاہے۔پی ٹی آئی خبررساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ روزممبئی زونل یونٹ کے محصول انٹلی جنس کومعتبرذرائع سے اطلاع ملنے پرافسران نے اندھیری میں واقع ایک بین الا قوامی کوریئرسینٹرپرچھاپہ مارا۔تلاشی کے دوران افسران نے ایک کروڑ ۵۰؍لاکھ روپیہ مالیت کی ہیروئن ایک پارسل ےس ضبط کی جوساؤتھ افریقہ سے وکھرولی کے پتہ پربھیجی گئی تھی۔مزیداطلاعات کے مطابق ۴۹۷؍گرام ہریون بچوں کے کپڑے میں چالاکی سے چھپائی گئی پارسل ےس ضبط کی گئی۔مزیدتفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button