تلنگانہ کی خبریں

سدبھاؤنا فورم منکماتوٹہ کے زیراہتمام مہم بعنوان "لڑکیوں کا تحفظ ہماری ذمہ داریاں

کریمنگر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کا عہد کرتے ہوئے کہ بچوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے دستخطی مہم میں اپنا حصہ ادا کریں.,

کریمنگر:19دسمبر(بذریعہ میل)جناب محمد خیرالدین صاحب ناظم ضلع کریمنگر نے پریس بھون میں صحافیوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سدبھاؤنا فورم کریمنگر منکماتوٹہ کے زیراہتمام ایک مہم بعنوان "لڑکیوں کا تحفظ اور ہماری ذمہ داری” منائی جارہی ہے اس مہم کا آغاز شہرکریمنگر میں دستخطی مہم سے ہوگا. سدبھاؤنا فورم منکماتوٹہ کے صدر جناب کرن کمار صاحب نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچے معاشرے کے مستقبل کے شہری ہیں آئیے بچوں کے حقوق کے تحفظ کو اپنی معاشرتی ذمہ داری تسلیم کریں. بچے خاص طور پر لڑکیاں لڑکوں کے مقابلے میں زیادہ مختلف امراض کا شکار ہوتی ہیں اس علاوہ جنسی استحصال کا بھی شکار ہوتی ہیں. آئیے ہم عہد کریں کہ ہم ان کی صحت وتندرستی کی ضمانت کے ساتھ ساتھ ان کو جنسی استحصال کا شکار ہونے سے بھی بچائیں گے. انہوں کریمنگر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کا عہد کرتے ہوئے کہ بچوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے دستخطی مہم میں اپنا حصہ ادا کریں. انہوں کہا کہ اس دستخطی مہم کے دوران عوام سے ایک لاکھ سے زائد دستخطیں حاصل کی جائیں گی. اس موقع پر اس مہم سے متعلق پوسٹرس اور ہینڈبلس کی رسم اجرا بھی ڈی مہیش صاحب کارپوریٹر ڈیویزن 14 کے ہاتھوں انجام دی گئی. اس موقع پر جناب محمد ماجدعلی صاحب معان کنونر مہم، جناب وی راجیشور صاحب اسوسیٹ پریسیڈنٹ، نائب صدر اے سرینواس ریڈی، سکریٹری محمد عزیز، خازن عبدالقدیر، جناب نعیم الدین احمد اسسٹنٹ سکریٹری جماعت اسلامی ہند تلنگانہ، جناب محمودعلی مجیب صاحب آرگنائزنگ سکریٹری سدبھاؤنا فورم منکماتوٹہ اور عبداللہ انصاری صاحب جنرل سکریٹری سدبھاؤنا فورم مکرم پورہ اور عبدالموئید حامد صاحب سکریٹری ہندوستانی سماج منکماتوٹہ کے علاوہ محمدعمیر خان اور محمدنثار احمد اور دیگر صحافیوں کی کثیرتعداد موجود تھی.

متعلقہ خبریں

Back to top button