
ممبئی : (اردو دنیا ڈاٹ ان )مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے درخواست کی ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ بھی آپ انصاف کریں منادر کو فنڈ فراہمی کیساتھ مسلمانوں کے بھی مذہبی مقامات عروس البلاد کی حاجی علی , ماہم درگاہ سمیت ریاست کی درگاہوں کا بھی خیال رکھا جائے کیونکہ مسلمان اور اقلیتیں و پسماندہ طبقات پرامید ہے کہ اس سیکولر سرکار میں ان کی بھی فلاح و بہبودی اور مذہبی مقامات پر سرکار توجہ دے گی اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ منادر کے تمام خانقاہوں, مسلمانوں کے آثار قدیمہ و دیگر مقامات کیلئے بھی فنڈ مختص کیا جائے کیونکہ یہ سیاحتی اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہیں اورنگ آباد کے خلد آباد میں اولیا کرام کی مزارت آباد ہیں یہاں زائرین کا تانتا لگا رہتا ہے زائرین کی سہولت کے سرکار کو ان خانقاہوں کو بھی فنڈ فراہم کرنا چاہئے اسی طرح سے ممبئی و اطراف سمیت خانقاہوں میں بلا تفریق مذہب و ملت زائرین حاضری دیتے ہیں حاجی علی اور ماہم درگاہ کی تزائین کاری بھی سرکار کی ذمہ داری ہے ان درگاہوں پر حاضری دینے کیلئے ملک و بیرون ملک کے سیاح سمیت زائرین یہاں آتے ہیں سرکار کی سیاحت کو بھی اس سے فروغ ملتا ہے اس لئے ان تمام خانقاہوں اور آثار قدیمہ کے مقامات کا بھی خاص خیال رکھا جانا چاہئے اسی طرح بی بی کا مقبرہ سمیت دیگر عجائب گھر کی بھی تزائین کاری و فنڈ فراہمی کی ذمہ داری سرکار کی ہے یہ ہماری روایت اور تہذیب کا ایک حصہ ہے جس طرح سے ہندوستانی تہذیب میں منادر کی ایک علیحدہ حیثیت و شناخت ہے اسی طرح سے آثار قدیمہ اور خانقاہیں بھی ہمارا ورثہ ہے اس لئے ادھو ٹھاکرے کی توجہ میں اس جانب بھی مبذول کروانا چاہتا ہوں کیونکہ ادھو ٹھاکرے نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا ہے کہ وہ ہندوتوا پر قائم ہے اس لئے منادر کو فنڈ فراہم کرتے ہیں اسی طرح میں یہ درخواست کرتا ہوں کہ آگھاڑی سرکار ایک سیکولر سرکار ہے اس لئے تمام مذہبی مقامات کو فنڈ فراہم کیا جائے اور ادھو ٹھاکرے بھی بحیثیت سیکولر وزیر اعلی کے طور پر مقبول ہوئے ہیں ۔



