قومی خبریں

سرکارکسانوں کوڈرانے کی بجائے اناکو چھوڑکرقانون واپس کرے :سکبھیرسنگھ بادل

سرکارکسانوں کوڈرانے کی بجائے اناکوچھوڑکرقانون واپس کرے :سکبھیرسنگھ بادل

 کسانوں,زرعی قوانین

فیروز پور24جنوری(اردودنیا.اِن) شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے کہاہے کہ بی جے پی کے زیرقیادت حکومت انا کوترک کرے اور تین زرعی قوانین پر کسانوں کے مطالبے کو قبول کرلے۔ بادل نے کہا ہے کہ یہ شرمناک ہے کہ مرکزی حکومت اپنے موقف پر قائم ہے اور کسانوں کے مطالبے کے مطابق ان زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے لیے تیارنہیں ہے۔

بادل نے کہاہے کہ ملک کے کسانوں کے لیے ان قوانین کو منسوخ کرنا چاہیے جس کے بارے میں وہ متحد ہیں۔ہزاروں کسان خاص طورپرپنجاب،ہریانہ اور مغربی اتر پردیش سے تعلق رکھتے ہیں، ان تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے اور ان کی فصلوں کے لیے کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کی قانونی ضمانت کی مانگ کررہے ہیں۔ دہلی کے کئی سرحدی مقامات پرکئی ہفتوں سے ڈیرے ڈال رہے ہیں۔ بادل نے ایک بیان میں دہلی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے چیئرمین منجندر سنگھ سرسا کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے الزام لگایاہے کہ مرکز کسانوں کی حمایت کرنے والے افراد کے خلاف’انتقام‘لینے کی سیاست کر رہا ہے۔بادل نے الزام لگایاہے کہ بحران کی اس گھڑی میں وہ کسانوں کولنگر پیش کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں جھوٹے مقدمات میں گھسیٹا جارہا ہے۔عہدیداروں نے کہا تھا کہ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے سرسا کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیاہے۔بادل نے وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ وہ ریاست کے عوام سے کیے گئے ایک وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ اعلانات کرنا الگ بات ہے اور ان پر عمل درآمد ایک الگ چیزہے۔

مزید خبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button