
ریاض:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب، ایران و افغانستان سمیت کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی گئی ، ہندوستان اور بنگلادیش میں چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر کل ہوگی۔سعودی عرب میں آج عیدالفطر ہے، مسجد الحرام میں نماز عید کا اجتماع ہوا جس کے دوران امت مسلمہ کی سلامتی اور قیام امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مسجد نبویﷺ میں بھی عید الفطر کا اجتماع ہوا۔ترکی، متحدہ عرب امارات اور کویت میں بھی آج عید ہے۔ انڈونیشیا، سنگا پور اور ملائیشیا میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں عید الفطر کل ہوگی۔ برونائی دارالسلام میں بھی عید کل ہے۔



