قومی خبریں

سنٹرل وسٹا پروجیکٹ:پابندی سے متعلق درخواست پر ہائی کورٹ میں سماعت مرکز نے کہا کہ درخواست گزار نے حقائق کوچھپایا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سینٹرل وسٹا پروجیکٹ پر فی الحال پابندی لگانے کے معاملے پر دہلی ہائی کورٹ میں پیر کو سماعت ہوئی ،ہائی کورٹ میں مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل (ایس جی) تشارمہتا نے کہا کہ اس منصوبے سے متعلق بہت سارے چیلنجز ہیں، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس پر غور کیا۔ کئی دنوں تک طویل سماعت کے بعدسپریم کورٹ نے اس منصوبے کی منظوری دے دی۔

یہ تعمیر طویل وقت سے جاری ہے، لیکن جن لوگوں کو یہ پروجیکٹ پسند نہیں ہے، وہ لو گ عدالت کے سامنے دوسرے طریقے کے دلائل اپناتے ہوئے روکنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔سالیسٹر جنرل تشارمہتا نے اپریل کو ہونے والے نوٹیفکیشن کے بارے میں عدالت کو بتایا کہ اس میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی پر پابندی نہیں ہے، تب ریستوراں اور بہت سی دیگر سرگرمیوں کی اجازت تھی۔ 19 اپریل 2021 کو تعمیر پر محدود پابندیاں عائد کی گئیں، لیکن یہ صرف اس تعمیر پر تھی جہاں آن سائٹ ملازمین نہیں رہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کسی نہ کسی بہانے سے کچھ لوگ اس تعمیر کی مخالفت کر رہے ہیں، اس کے لئے عوامی مفادات کی قانونی چارہ جوئی کا بہانہ بنا کر اس کا سہارا لیا جارہا ہے۔ جو تصویریں کورٹ کو دکھائی گئی ہیں اس میں درخواست گزار نے حقائق کو چھپایا ہے تعمیراتی مقام پر ایک طبی سہولت موجود ہے اور مزدوروںکو ہمیشہ طبی سہولت مل رہی ہے۔

سالیسٹر جنرل نے کہا کہ اس معاملے میں پی آئی ایل کو بہت محدود رکھا گیا ہے۔ درخواست میں 2 یا 3 کلومیٹر دور دیگر مزدوروںکا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کچھ دیگر منصوبوں پر اعتراض نہیں کیا ہے۔ جب دہلی ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کردی تو اس نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے، جب کہ وہ دوسرے منصوبوں میں مصروف دیگر مزدوروں کی پرواہ نہیں کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button