اسپورٹس

سورو گنگولی کو  اسپتال سے کیا جائے گا ڈسچارج

سورو گنگولی کو  اسپتال سے کیا جائے گا ڈسچارج

 

اسپتال

کولکاتہ : ( اردودنیا.اِن ) بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کی حالت اب مستحکم ہے۔ انہیں پرائیوٹ وارٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔خاندانی ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ سورور گنگولی کو کل صبح یا سہ پہر اسپتال سے فارغ کیا جائے گا۔ انہیں 27 جنوری کو اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ دادا تین اسٹینٹنگ کے بعد ٹھیک ہیں اور بہت جلد گھر واپس جانا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹروں نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں اتوار کے روز اسپتال سے گھرواپس جانے کی اجازت ہوگی۔اس سے قبل جنوری کے پہلے ہفتے میں سورور گنگولی کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں جنوبی کولکاتہ کے ووڈ لینڈز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہاں ڈاکٹروں کے پینل نے بتایا کہ سورو گنگولی ٹرپل ویسل بیماری میں مبتلا ہیں اور ان کی آرٹری میں 3 اسٹینٹنگ کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد ووڈ لینڈز اسپتال میں اسٹینٹنگ کی گئی ، جس کے بعد انہیں فارغ کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button