قومی خبریں

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت ، امیزون پرائم اور فلم ڈائریکٹر سے طلب کیا جواب

ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے خلاف پی آئی ایل
سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت ، امیزون پرائم اور فلم ڈائریکٹر سے طلب کیا جواب

نئی دہلی:(اردونیانیوز) سپریم کورٹ نے ویب سیریز ’مراز پورکے خلاف دائر ایک عوامی مفادات کی درخواست (پی آئی ایل) سماعت کرتے آج مرکزی حکومت او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم اور فلم کے ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیاہے۔ یہ درخواست میرزاپور کے ایک شخص نے دائر کی ہے۔

درخواست میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے والی فلموں کے کنٹیٹ کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست گزار ایس کے کمار نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ویب سیریز میں میرزاپور شہر کو دہشت گرد اور غیر قانونی سرگرمیوں کا شہر دکھایا گیا ہے۔

اس سے ضلع اور اترپردیش کی شبیہہ خراب ہوگی ۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں بنچ نے کیس میں نوٹس جاری کیا۔اس سے قبل اس ویب سیریز کے خلاف اترپردیش کے ضلع میرزپور میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ضلع چلبلیاکے رہائشی اروند چترویدی نے یہ شکایت درج کروائی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ امیزون پرائم ویڈیو پلیٹ فارم پر میرزاپور ویب سیریز مذہبی ، معاشرتی اور علاقائی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہا ہے۔ الزام ہے کہ یہ ویب سیریز معاشرے میں بد نظمی پھیلا رہی ہے اور اس میں گالی گلوج اور ناجائز تعلقات سے متعلق چیزیں دکھائیں گئی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button