جرائم و حادثات

سپریم کورٹ کی کمیٹی نے وکیل کے کلرک کو جنسی زیادتی کا مجرم پایا

سپریم کورٹ کی کمیٹی نے وکیل کے کلرک کو جنسی زیادتی کا مجرم پایا

کورٹ
judgment-iStock

 

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)سپریم کورٹ کی صنفی حساسیت اور داخلی شکایات کمیٹی (جی ایس آئی سی سی) نے ایک وکیل کے کلرک کو عدالت عظمی کے احاطے میں جنسی ہراسانی کا مرتکب پایا ہے اور اس کے احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

عدالت عظمی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک شکایت پر جی ایس آئی سی سی نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں صنفی حساسیت کی دفعہ 11 (1) (بی) اور سپریم کورٹ میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی روک تھام (ممانعت اور ازالہ) اور (سی) اور سیکشن 11 (2) (اے) کے تحت اشوک سینی کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اشوک سینی کو قصوروار پایا گیا ہے اور انھیں تین ماہ کے لئے سپریم کورٹ کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، جو یکم جولائی 2021 سے 30 ستمبر 2021 تک لاگو رہے گا۔ جی ایس آئی سی سی کی سربراہ جسٹس اندرابنرجی ہیں، جبکہ جسٹس اے ایس بوپنا اور دیگر ممبران ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button