دلچسپ خبریںسرورققومی خبریں

شادی سے قبل دولہا کرونا پازیٹو ، دلہن نے کوویڈوارڈ میں جا کر پہنایا جے مالا

کرونائی وبا میں ایک شادی ایسی بھی 

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کیرالہ میں ایک جوڑے کی شادی حال ہی میں کیرالہ کے الاپوجھا میڈیا کالج کے کوویڈ وارڈ میں ہوئی۔ کچھ دن قبل دولہا کرونا پازیٹوہونے کے بعد شادی کی تقریب کووڈ وارڈ میں ہوئی۔ دلہن نے زیورات و ملبوسات کے بجائے پی پی ای کٹ پہنا ۔ وبا کے پیش نظرایسا کیا گیا ،یہ شادی پہلے سے طے تھی۔ رپورٹ کے مطابق دولہا کو کچھ دن پہلے ہی کورونا پازیٹو ہوگیا،جس کے بعد اسے کوویڈ وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا ۔

کیناکری کی رہنے والے سارت ابھی رامی کی شادی کورونا وارڈ میں ہوئی۔جب شادی اور جے مالالے کر پی پی ای کٹ میں کووڈ وارڈ دلہن پہنچی،تووہاں کا ماحول یکسر بدل گیا۔خیال رہے کہ یہ شادی ڈسٹرکٹ کلکٹر کی اجازت سے اسپتال میں ہوئی۔ بیرون ملک ملازمت کرنے والے سارت شادی کی تیاریوں کے دوران کورونا پازیٹو ہوگیا ، تو اسے الاپچھی میڈیکل کالج کے کوویڈ وارڈ میں داخل کرایا گیا۔

کورونا کے انفیکشن ہونے کے بعد کنبہ اور رشتہ داروں نے بالآخر 25 اپریل کو ہونے والی شادی ملتوی کرنے یادوسری تاریخ مقرر کرنے پر اتفاق نہ کیا، تو پھر ضلعی کلکٹر اور دیگر متعلقہ عہدیداروں سے اجازت حاصل کرنے کے بعددلہن مع دیگر اہل خانہ کوویڈ وارڈ پہنچے،اور وہاں شادی کی رسم ادا کی گئی ،اس شادی میں اسپتال عملہ اور مریض گواہ رہے ، دلہن پی ای ای کٹ پہن کر اپنے شوہر کو ’’جے مالا ‘‘ پہنایا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button