سرورققومی خبریں

شاہی عیدگاہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، مسلمانوں کو معاہدے میں دینے کا چیلنج

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)شاہی عیدگاہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں معاہدے کے ذریعہ مسلمانوں کو عیدہ گاہ والی زمین دینے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہندوؤں کو دھوکہ دے کر ، کرشنا جنم بھومی ٹرسٹ کی جائیداد پر بلاجواز سمجھوتہ کیا گیا اور شاہی عیدگاہ کو دے دیاگیا جوغلط ہے۔

درخواست گزار ایڈوکیٹ منوہر لال شرما نے کہا ہے کہ عدالت بتائے کہ سری کرشنا جنم سیوا ادارہ نے شاہی عیدگاہ کے ساتھ 12 اگست 1968 کو جس معاہدے پردستخط کیا وہ بغیر کسی دائرئہ اختیار کے ہوا تھا ، لہٰذا یہ کسی پر پابند نہیں ہے۔درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایس آئی ٹی کاقیام سری کرشنا سنستھان کے ذریعہ کرشن جنم بھومی کی دولت ہندوؤں کو دھوکہ دے کر دی گئی ہے اور سنستھان کے ممبروں کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button