قومی خبریں

شب برات اورہولی کی مبارک باددیتے ہوئے کجریوال نے احتیاط کی اپیل کی

 Congratulating Shab Barat and Holi, Kejriwal appealed for caution
cm-Kejriwal

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے معاملات بڑھ رہے ہیں۔ جن ریاستوں میں الیکشن ہے وہاں زبردست ہجوم ہے۔حکومت کے نمائندوں اورلیڈروں کی ریلی میں غیرمحتاط لاکھوں لوگ جمع ہیں۔انھی ریاستوں سے زیادہ کیسزکی اطلاع ہے جہاں الیکشن نہیں ہے۔

 

 

ادھر دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے دہلی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھر پر رہ کرتہوار منائیں۔ سی ایم کجریوال نے کہاہے کہ ہولی اورشب برات کو اپنے گھرپرکنبہ کے ساتھ منایا جانا چاہیے اور کورونا کے بچاؤکے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے اتوارکے روز دوٹویٹس کیے ہیں۔ پہلے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ گذشتہ دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، اس کے پیش نظر میں اس بار عوامی سطح پر ہولی کے پروگراموں میں شرکت نہیں کررہاہوں۔

آپ سب سے اپیل ہے کہ وہ صرف اپنے کنبے کے ساتھ ہولی منائیں اور ہجوم سے بچیں ، کورونا سے بچاؤکے اصولوں پر عمل کریں۔ دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے لکھاہے کہ شب برات کی پْرجوش مبارک باد۔ کورونا وبا کی وجہ سے اس تہوار کو اہل خانہ کے ساتھ اپنے گھر پر منائیں اور کوروناسے بچاؤکے تمام طریقے اپنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button