بین ریاستی خبریں

شراب بندی کی پول کھولنے والے افسرکاتبادلہ نتیش کمارکا اصلی چہرہ:تیجسوی یادو

پٹنہ20جنوری(ایجنسی)بہارمیں شراب بندی کے قانون کی پول کھولنے والے ایس پی راکیش کمار سنہا کے تبادلے کے بعد قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے سی ایم نتیش پرحملہ کیا ہے۔ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ بہارمیں شراب بندی فیل ہے۔جگہ جگہ شراب کھل کرپی جارہی ہے اورجم کرغنڈہ گردی ہورہی ہے۔ سی ایم نتیش پر حملہ کرتے ہوئے تیجسوی یادونے کہاہے کہ وزیراعلیٰ نے شراب مافیا کے کہنے پر شراب بندی کونافذکرنے والے ایس پی کاتبادلہ کردیاگیاہے ۔دراصل یہ نتیش کمار کا اصل چہرہ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے ٹویٹ کیا اور لکھا ہے کہ پٹنہ کے ایس پی نے تمام اضلاع کے ایس ایس پی اور ایس پی کو خط لکھا تھا کہ محکمہ ایکسائز اور محکمہ پولیس کے عہدیدار حکمران عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر شراب فروخت کررہے ہیں۔ شراب مافیاوزیراعلیٰ کی رہائش گاہ تک رسائی رکھتے ہیں۔ایس پی کا تبادلہ وزیر اعلیٰ نے کیا ہے۔ یہ نتیش کمار کا اصل چہرہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button