پیانگ یانگ: (ایجنسیاں)شمالی کوریا نے ملائیشیا کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیئے ہیں۔ اس بارے میں سرکاری طور پر اعلان آج جمعے کی صبح کیا گیا۔ ملائیشیا نے ایک شمالی کوریائی شہری کو سترہ مارچ کے دن امریکا کے حوالے کر دیا تھا۔
یہی قدم پیونگ یانگ کے شدید رد عمل کی وجہ بنا۔ مذکورہ شخص منی لانڈرنگ کے ایک مقدمے میں امریکا حوالگی کا کیس ہار چکا تھا، جس کے بعد اسے واشنگٹن حکومت کے حوالے کیا گیا۔ پیونگ یانگ نے البتہ اسے امریکی دباؤ کا نتیجہ اور اشتعال انگیز قدم قرار دیا ہے۔




