تلنگانہ کی خبریں

شہر حیدرآباد میں جرائم کی شرح میں سال 2020میں دس فیصد تک کمی ہوئی:کمشنر پولیس انجنی کمار

شہر حیدرآباد میں جرائم کی شرح میں سال 2020میں دس فیصد تک کمی ہوئی:کمشنر پولیس انجنی کمار

حیدرآباد (پی آر) شہر حیدرآباد میں جرائم کی شرح میں سال 2020میں دس فیصد تک کمی ہوئی ہے ۔سال کے اختتام پر اپنی روایتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کمار نے کہا کہ سال 2019کے 25,187معاملات کے برخلاف جاریہ سال 22,641نئے معاملات درج کئے گئے ۔شہر حیدرآباد میں پوکسو معاملات کی تعداد میں گذشتہ سال کے برخلاف 35فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔اسی طرح خواتین کے خلاف جرائم میں 19فیصد کی کمی درج کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سروے میں حیدرآباد،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے معاملہ میں نمبر ون شہر بن گیا ہے اور500شہروں میں اس کو 60واں مقام حاصل ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآبادمیں فی الحال 3,61,000کیمرے نصب ہیں جو ملک کے کسی بھی شہر سے زیادہ ہیں۔ان کیمروں کے ذریعہ جرائم کی وارداتوں میں کمی اور جرائم کے معاملات کو حل کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔سال 2020میں 13افراد کو عمر قید کی سزا کویقینی بنایاگیا جبکہ ایک شخص کو 23سال کی قید کو یقینی بنایاگیا۔تین افراد کو 20سال،11افراد کو 10سال اور 26افراد کو 3سال سزا کو یقینی بنایاگیا۔انہوں نے کہاکہ روڈ سیفٹی کے اقدامات پر موثر عمل کے نتیجہ میں سڑک حادثات میں کمی درج ہوئی ہے ۔سال 2019میں 271افراد کی سڑک حادثات میں موت ہوئی تھی جبکہ جاریہ سال 237افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button