تلنگانہ کی خبریں

ضلع میں منشیات پر پولیس کی کڑی نظر ہے ، ڈی سی پی بی سرینواس ریڈی کا بیان

ضلع میں منشیات پر پولیس کی کڑی نظر ہے ، ڈی سی پی بی سرینواس ریڈی کا بیانجنگاوُں:(محمد عابد فیصل قریشی) ڈی سی پی سرینواس  نے ایڈیشنل کلکٹر (مجالس مقامی) جناب عبدالحمید کے ہمراہ ڈسٹرکٹ رورل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں منشیات کنٹرول سے متعلق ضلعی سطح کی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا۔  اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں منشیات پر قابو پانے کے لئے چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
  انہوں نے کہا کہ منشیات کی لت ،نقصانات پر نوجوانوں میں ڈراموں کے ذریعے شعور بیداری پروگرام چلائے جارہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ خصوصی ٹیمیں کالجوں اور نوجوانوں کی بھیڑ کے مقامات کی نگرانی کر رہی ہیں جہاں زیادہ تعداد میں نوجوان موجود ہیں۔  انھوں نے کہا  کہ این ڈی پی ایس لائسنس یافتہ دکانوں کا اسٹاک کا معائنہ کررہا ہے
 یہ جانچ کرے گا کہ آیا  منشیات کہاں سے اور کس نے فروخت کی ہیں اسکی تفصیلات اکٹھا کررہا ہے اور  مناسب کارروائی کی جارہی ہے۔
 اس  اجلاس میں ڈی آر ڈی او رامریڈی ، ڈرگ انسپکٹر رشمی ، ایم ایم شریف سپرنٹنڈنٹ آف سنٹرل جی ایس ٹی اور کسٹم ضلع جنگاوُں اور دیگر   عہدیداران  نے  شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button