بین ریاستی خبریں

ویکسین لینے والے مزید3میڈیکل طلبا کورونا پوزیٹیو

میڈیکل

پٹنہ:(اردودنیا.اِن)نالندہ میڈیکل کالج میںویکسین لینے والے تین مریض میڈیکل اسٹوڈنٹس کے کورونا پازیٹیوپائے جانے پرمنعقد ہونے والے امتحانات رد کردئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق نالندہ میڈیکل کالج کے تین مزید کورونا پوزیٹیو طلبا کو اسپال واقع کوروناوارڈ میں بھرتی کیاگیا۔

یہاں پہلے سے 6پوزیٹیوطالب علم ایڈمٹ ہیں ۔ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ونود کمار سنگھ نے بتایاکہ اسپتال میں ایڈمٹ اے سمٹومیٹک سبھی 9 میڈیکل طلبا صحت مند ہیں ۔میڈیکل طلبا کے علاج کیلئے اسپتال انتظامیہ پوری طرح سے مستعد ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ 370طلبا ء کا سمپل لیاگیا تھا۔ان سبھی کی جانچ رپورٹ نگیٹیو پائی گئی ہے ۔ بقیہ طلباء کا سمپل جانچ کیلئے لیاجارہا ہے ۔وہیں این ایم سی ایچ کے پرنسپل ڈاکٹر ہیرالال مہتو نے بتایاکہ کالج کے سبھی کلاسز اورکالج سطح پرجاری امتحانات اگلے ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہولی کی تعطیل کے بعد کالج میں درس وتدریس مامور کے موافق شروع ہوجائے گی۔ این ایم سی ایچ کی نشہ بندی یونٹ واقع دو سنٹر پر جمعرات کوبھی ٹیکہ کاری جاری ہے ۔ٹیکہ کاری کو لے کرلوگوں میں حوصلہ دیکھاجارہا ہے ۔ کئی لوگوں نے بتایاکہ ٹیکہ لینے کے بعد وہ خود کو بالکل معمول کے مطابق محسوس کررہے ہیں۔یہاں کوئی پریشانی نہیں ہوئی ہے ۔

یہاں کے ایک سنٹرپر صحت ملازمین کو ٹیکے کادوسرا ڈوز بھی دیاجارہاہے ۔دوسرے سنٹر پرعام شہریوں کی ٹیکہ کاری جاری ہے ۔ ٹیکہ کاری معاملوں کے نوڈل افسر کم کمیونٹی میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے صدر ڈاکٹر اکھوری پی کے سنہا نے بتایاکہ پورٹل پررجسٹریشن کرانے والے 60سال سے اوپر کے لوگوں اور45سال سے لے کر59سال کے سنگین چنندہ بیماریوں سے متاثر لوگوں کوکورونا کاٹیکہ لگایاجارہاہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button