عرس حضرت مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رحمتہ اللہ علیہ خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں علمی مذاکرہ
نارائن پیٹ: 13 ڈسمبر(ای میل) نارائن پیٹ ضلع میں واقع خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں 16 ڈسمبر بروز چہار شنبہ بعد نماز مغرب بضمن 546 واں عرس شریف حضرت مخدوم خواجہ سیدشاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رحمتہ اللہ علیہ کا انعقاد عمل لایا جا رہا ہے۔ جسکی صدارت مخدوم خواجہ سیدشاہ جلال حسینی اشرفی جلالی قبلہ سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کرینگے۔ اور اس موقع پر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جانشیں سجادہ نے بتایا کہ علمی مذاکرہ بروز چہارشنبہ 16 ڈسمبر کو بعد نماز مغرب خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں منعقد ہوگا۔ جسمیں مولانا مفتی عبدالقدیر مصباح بعنوان(عظمت اہل بیت قرآن وحدیث کی روشنی میں) مولانا حافظ محمد حسن کامل جامعہ نظامیہ بعنوان( والدین کی عظمت قرآن و حدیث کی روشنی میں) مقالات پیش کرینگے۔اور اس کے علاوہ 20 ڈسمبر صبح 11 بجے تا 2 بجے دن بین مذہبی کانفرنس منعقد ہوگی۔ اور بعد نماز عصر پرچم کشائی تقریب منعقد ہوگی۔ اور بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء کا انعقاد عمل میں آے گا۔ 21 ڈسمبر بعد نماز فجر جلوس صندل ہوگا اور بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی۔ 22 ڈسمبر بعد نماز فجر محفل قل وتقسیم تبرکات عمل میں آئیں گے۔ اس موقع پر کویڈ 19 کے اصول و ضوابط کا خیال رکھا جائے گا۔ عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گی ہے۔



