بین ریاستی خبریں

عمر خالد کی ضمانت منظور،ابھی رہائی نہیں ہوگی

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)دہلی ہائی کورٹ نے فسادات سے متعلق کیس میں جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی ضمانت منظور کرلی ہے۔خالدکوپچھلے سال فسادات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت نے کہا کہ خالد کو صرف اس بنیاد پر جیل میں نہیں رکھاجاسکتاکہ فسادات سے متعلق مقدمات میں بہت سارے لوگوں کی شناخت ابھی باقی ہے اور انہیں بھی گرفتار کرنا پڑے گا۔اگرچہ عمرخالد کو ابھی ابھی جیل میں ہی رہنا پڑے گا کیوں کہ ان پر یو اے پی اے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، یہ ایک الگ کیس ہے ، ابھی تک اس میں انہیں ضمانت نہیں مل سکی ہے۔

عمر خالد نے جنوری میں سیشن عدالت میں جیل میں ہی آن لائین پر چارج شیٹ دیکھنے کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ عمر خالد نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک ان کے خلاف دائر چارج شیٹ نہیں دیکھی ہے،ایسے میں انھیں چارج شیٹ جیل کو کمپیوٹر سے ہی دکھانی چاہیے۔خالد نے یہ بھی الزام لگایا کہ پولیس نے چارج شیٹ لیک کردی ہے۔ میڈیا کو دیا ہے۔ انھیں ابھی چارج شیٹ نہیں ملی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button