بین الاقوامی خبریں

فلسطین میں کورونا سے مزید 10 اموات، 500 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطین میں کورونا سے مزید 10 اموات، 500 نئے کیسز کی تصدیق

راملہ،21؍جنوری ( ایجنسی ) فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 فلسطینی کرونا وبا سے دم توڑ گئے جب کہ 497 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1090 فلسطینی صحت یاب قرار دیئے گئے جب کہ 4 ہزار 193 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کیدوران مقبوضہ مغربی کنارے میں کرونا کے 7 اور غزہ میں تین مریض جاں بحق ہوئے۔ غرب اردن میں 212 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ غزہ میں نئے آنے والے کیسز کی تعداد 285 ہے۔غرب اردن میں 487 مریض صحت یاب ہوئے جب کہ غزہ میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 603 ہے۔ادھر فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے صحت یاب مریضوں کا تناسب 92 اعشاریہ 7، ایکٹیو کیسز 6 اعشاریہ 2 فی صد اور اموات 1 اعشاریہ ایک فی صد ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button