بین الاقوامی خبریں

فلسطینیوں کی حمایت میں امریکہ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

اٹلانٹا:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی طرف سے شروع کی گئی جارحیت کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔گذشتہ روز امریکی شہر واشنگٹن میں ہونے والے ایک بڑے مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی انتظامیہ کی طرف سے اسرائیلی ریاست کی فلسطینیوںکے خلاف کارروائیوں، القدس میں فلسطینیوں کے مکانات پر قبضے اور غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے پرخاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کی حمایت اور امریکی صدر جوبائیڈن کی فلسطین پالیسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرے میں مقامی امریکی شہریوں کے علاوہ مسلمان اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد، سول سوسائٹی کے کارکن اور انسانی حقوق کے مندوبین بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button