ممبئی:5/جنوری(ایجنسیاں) بی سی سی آئی سے ملی جانکاری کے مطابق سابق کرکٹ کپتان سوروگنگولی کوحال ہی میں عارضہ قلب کے علاج کیلئے ووڈلینڈاسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔خبروں کے مطابق گنگولی کوہارٹ اٹیک کادورہ پڑاتھا۔اسپتال میں انجیوپلاسٹ سرجری کے ذریعہ گنگولی کے قلب پرمنجمدخون کاحصہ ہٹادیاگیا۔ڈاکٹروں کے مطابق گنگولی کی حالت بہتر ہے اورجلدہی اسپتال سے رخصت کئے جائینگے۔اس دوران گنگولی کے فورچون کوکنگ آئیل کااشتہارسوشل میڈیاپربھاری ٹرولنگ کے بعدڈیجیٹل پلیٹ فارم سے واپس لے لیا گیا ہےموصولہ جانکاری کے مطابق آئیل برانڈکی ایجنسی کے مالک اوگیلوی اورماتھرنے سوروگنگولی کے کمرشیل اشتہارکوڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ہٹالئےجانیکی اطلاع دی ہے۔ قلب کیلئے صحتمندفورچون کوکنگ آئیل برانڈکی تشہیرکیلئے سابق انڈین کرکٹ کپتان سوروگنگولی کوایمبسیڈرمقررکیاگیاتھا۔