بین ریاستی خبریں

فڑنویس نے جس رپورٹ کا ذکر کیا ہے اس میں کوئی دم نہیں:سنجے راوت

ممبئی: (اردودنیا.اِن)شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے بدھ کے روز کہا کہ بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس کے ذریعہ مہاراشٹر میں پولیس کے تبادلے میں بدعنوانی سے متعلق ریاستی انٹلیجنس ڈپارٹمنٹ کی جس رپورٹ کابی جے پی ذکرکررہی ہے، اس میں کوئی دم نہیں ہے۔دہلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں راوت نے ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کا بھی دفاع کیا،

جو سینئر پولیس آفیسر پرمویر سنگھ کے ذریعہ لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات میں گھرے ہوئے ہیں۔ شیوسینا لیڈر نے کہا کہ این سی پی لیڈر (دیش مکھ) اپنے عہدے پر بنے رہیں گے۔جب راؤت سے اس رپورٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ وہ (فڑنویس اور بی جے پی)کوئی ایٹم بم لے کر تھوڑی گھوم رہے ہیں بلکہ یہ تو ایک پٹاخہ ہے جس میں ستلی تک نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button