
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)آپ کے ایم ایل اے نریش یادوکوجون 2016 میں قرآن شریف بے حرمتی کیس میں عدالت نے بری کردیاہے۔ دہلی کے مہرولی سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے نریش یادو کو دو ملزم وجے اور گوراو نے نامزد کیا تھا۔ جس کے بعدپنجاب پولیس نے نریش یادو کو دہلی سے گرفتار کیا۔ یہ مقدمہ کافی دن سے عدالت میں چل رہا تھا۔
ساڑھے چار سال کے بعد عدالت نے نریش یادو کو بری کردیا۔ اسی کے ساتھ ہی ، دوسرے دو ملزموں وجے اور گوراو کو بھی قرآن شریف کی بدنامی پر مجرم قرار دیا گیا ہے اورانھیں قصوروار بھی قرار دیا گیا ہے۔عدالت سے بری ہونے کے بعد ، نکیش یادو نے بھی ٹویٹر کے ذریعے خوشی کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ستیہ کی جیت ہوئی۔ مجھے پنجاب مالیرکوٹلہ قرآن شریف گستاخی کے معاملے میں جھوٹے طورپرپھنسایا گیا تھا ، آج سچ جیت گیا ے۔ میں آپ سب کے احسانات سے معزز عدالت سے بری ہوا۔
کجریوال نے مبارک باددی
مجھے انصاف پسند لوگوں نے مجھے بہت سپورٹ دیا۔اسی دوران چیف منسٹر کجریوال نے نریش یادو کو عدالت کے حکم پر مبارکباد دی اور کہاہے کہ ہمارے ایک اور ایم ایل اے جھوٹے الزامات سے بری ہوگئے ، نریش کو مبارکباد۔



