تلنگانہ کی خبریں

قومی کونسل برائے فروغ اُردو حکومت ہند کی جانب سے گشتی ویان پروگرام

نرمل۔ 30۔ ڈسمبر(ای میل)۔ اُردو فروغ و خواندگی کو فروغ دینے کے لئے پڑھنے والوں کو اُن کے گھروں تک کتابیں پہنچانے کے سلسلے میں قومی کونسل برائے فروغ اُردو حکومت ہند کی جانب سے روانہ کردہ49ویں موبائل ویان پروگرام 31 ڈسمبر2020 اور یکم جنوری2021 کو نرمل (ریاستی تلنگانہ) میں گشت کریں گی۔ 

ضلع کلکٹر نرمل جناب مشرف علی فاروقی نے جناب محمد افتخار الدین انصاری‘ لائبریرین‘ اُردو اکیڈیمی لائبریری نرمل کو ہدایت دی ہے کہ اس موبائل ویان کو دو روز تک نرمل میں گشت کروایں اور جناب محمد افتخار الدین انصاری نے ضلع کلکٹر نرمل جناب مشرف علی فاروقی سے ملاقات کی اور گلدشتہ پیش کرتے ہوئیں بتایا کہ قومی کونسل برائے فروغ اُردو حکومت ہند کے تحت چلائے جانے والے تمام اسکیمات سے واقف کروایا گیا اور انھوں نے کہا کہ وہ موبائل ویان کو 31ڈسمبر 2020ء کی صبح ضلع کلکٹر نرمل کے دفتر کے احاطہ میں لا ئیں اور اس موبائل ویان کا معائنہ کیا جائے گا۔

جناب محمد افتخار الدین انصاری نے اُردو داں اصحاب‘ محبان اُردو‘ اساتذہ صاحبان‘ اُردو انجمنوں اور اُردو صحافیوں سے گذارش کی ہے کہ وہ اس موبائل ویان میں موجودہ کتابیں سے ا ستفادہ حاصل کریں بلکہ قومی کونسل برائے فروغ اُردو حکومت ہند کی دوسری اسکیمات قو می کونسل کی شائع شدہ نادر کتابوں کی فروخت و تشہیر اور اس کے علاوہ قومی کونسل کی جانب سے شروع ہونے والے آن لائن اردو کورس اور دیگر کورسس کے بارے میں جانکاری حاصل کی جاسکتی ہے اور موبائل ویان بتاریخ31 ڈسمبر بروز جمعرات صبح11:30بجے سے 6:00بجے شام تک جونیئر کالج گروانڈ این ٹی آر اسٹیڈیم نرمل اور 6:00بجے شام سے 9:00بجے شام تک پرانا بس اسٹانڈ جامعہ مسجد نرمل اور بتاریخ یکم جنوری بروز جمعہ صبح10:00 بجے سے 12:00دن تک جونئیر کالج و گرلز کالج نرمل اس کے بعد گلزار نرمل شام تک رہیں گی۔ مزید معلومات کے لئے محمد افتخار الدین انصاری سیل نمبر 9908201786 اورموبائل وان انچارج جناب وی صدیق سیل نمبر 08920490683پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button