
لاء کمیشن میں مخلوعہ جائیدادیں جلد تقرارات کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیا
لاء کمیشن میں خالی پوسٹس جلد تقررات کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیا
نئی دہلی25جنوری(اردودنیا.اِن)لاء کمیشن کے چیئرمین سمیت دیگر مخلوعہ جائیدادوں کو جلد تقررات کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اوروزارت قانون کونوٹس جاری کیاہے۔ سپریم کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکز کو ہدایت کی جائے کہ وہ ہندوستان کے لا کمیشن / قانون کمیشن کے چیئرمین اور ممبروں کی تقرری کرے اور اسے ایک قانونی ادارہ بنایاجائے۔
بی جے پی لیڈر آشونی اپادھیائے نے زور دیا ہے کہ آئین کی محافظ اور بنیادی حقوق کی محافظ ہونے کی وجہ سے عدالت اپنے آئینی اختیار کو ضروری تقرریوں کے لیے استعمال کرسکتی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چونکہ یکم ستمبر 2018 سے لاکمیشن کام نہیں کررہا ہے ، لہٰذامرکزکواس خصوصی ادارے کی سفارشات کا فائدہ قانون کے مختلف پہلوؤں پر نہیں مل رہا ہے جواس کے مطالعے اور سفارشات کے لیے کمیشن کو پیش کیے گئے ہیں۔
بی جے پی لیڈر اشوینی اپادھیائے نے زور دیا ہے کہ آئین کی محافظ اور بنیادی حقوق کی محافظ ہونے کی وجہ سے عدالت اپنے آئینی اختیار کو ضروری تقرریوں کے لیے استعمال کرسکتی ہے۔



