

آندھراپردیش ; (ایجنسیاں) آندھراپردیش میں پولیس نے کل شب چار اسمگلرس کو گرفتار کیا جو قیمتی لال صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کے لئے سیشاچلم کے جنگلاتی علاقہ میں داخل ہورہے تھے ۔ٹاسک فورس نے ان سے پوچھ گچھ کی اور اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ افراد لال صندل کی لکڑیوں کوکاٹنے اور ان کی اسمگلنگ کے لئے جنگلاتی علاقہ میں داخل ہورہے تھے ۔ان کے پاس سے لکڑیوں کوکاٹنے کے لئے استعمال ہونے والی کلہاڑی اور دیگر سامان ضبط کیاگیا۔ ۔ایسے اسمگلرس کو جنگلاتی علاقہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ایسے ہی معاملہ میں گذشتہ 2دن پہلے تقریبا25افراد کو گرفتار کیاگیا تھا۔واضح رہے کہ اے پی اور تمل ناڈو کی سرحد پر واقع ان جنگلاتی علاقوں میں عموما تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے اسمگلرس داخل ہوتے ہوئے لال صندل کی لکڑی کو کاٹ کر اس کی اسمگلنگ کا کام کرتے ہیں۔



