قومی خبریں

لو جہاد قانون کی پہلی چارج شیٹ ،اترپردیش پولیس کی کارروائی

لکھنو :2/جنوری (ای میل) اترپردیش میں لو جہاد قانون کے تحت گرفتار ہونے والے مسلم نوجوان افضل کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے گذشتہ سال نومبر میں ایک دلت لڑکی کو شادی کے لئے مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ ڈالا تھا۔

خاتون نے مجسٹریٹ کو بتایا کہ افضل نامی نوجوان نے اسے زبردستی مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی۔ خاتون نے بتایا کہ افضل نے اپنی اصل مذہبی شناخت کو چھپا لیا اور اپنا تعارف سونو کے طور پر کیا۔ اس نے بتایا کہ وہ اس کے گھر آیا اور اس سے دوستی کی۔ بعد میں اس نے دعوی کیا کہ اس نے شادی کے لئے اسے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

خاتون نے بتایا کہ اسے ملزم کی اصلیت اس کے ساتھ رہنے کے بعد معلوم ہوئی۔ ملزم نے نوجوان خاتون سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسلام قبول کرنے کے بعد اس سے شادی کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button