جرائم و حادثاتسرورق

فرضی شادی سے 50 سے زائد خاندانوں کو لوٹنے والیں 9 دلہن گرفتار

فرضی شادی سے 50 سے زائد خاندانوں کو لوٹنے والیں 9 دلہن گرفتار

پونہ: (اردودنیا.اِن)پونے کرائم برانچ نے ایک بین ریاست گینگ کا انکشاف کیا ہے جس میں شامل خواتین نے فرضی شادی کرکے لوگوں کو لوٹا تھا۔ پولیس نے اس گروہ کی نو خواتین اور دو مردوں کو گرفتار کیا ہے۔ کچھ دیگرلوگوںکی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر ، گجرات اور کرناٹک کے 50 سے زیادہ خاندانوں میں شادی کی اور ان کے زیورات ، رقم ، قیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئیں۔

کرائم برانچ کی ٹیم نے جن خواتین کو پکڑا ہے ان کی عمریں 22 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کا خیال ہے کہ اس گروہ کی 12 سے زیادہ خواتین تاحال مفرور ہیں۔ اس گروہ نے شادی کے نام پر ناسک ، پونے ، سولا پور ، گلبرگہ ، واپی اور کولہا پور میں لوگوں کو لوٹاہے۔پونے دہلی پولیس کی مقامی کرائم برانچ ایک شخص سے ڈھائی لاکھ روپئے لوٹنے کے معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی ،

متاثرہ شخص نے بتایا کہ 35سالہ جیوتی پاٹل نے تقریباًایک ماہ قبل ان سے ملاقات کی تھی۔ خود کو بے سہارا اور غریب بتا کر اس نے شادی کی پیش کش کی۔ جنوری کے تیسرے ہفتے میں ان کی شادی ہوگئی۔ گذشتہ ہفتے متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے لوٹ مار کی شکایت درج کروائی تھی۔جب کرائم برانچ کی ٹیم نے تفتیش شروع کی تو جیوتی کے ایک دوست کی معلومات ہوئی

۔ اس نے بتایا کہ جیوتی پہلے سے ہی شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جیوتی اس گینگ کی سرغنہ ہے۔پولیس نے اب تک جیوتی پاٹل سمیت نو خواتین اور دو مردوں کو گرفتار کیا ہے۔ جیوتی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اب تک پانچ مردوں سے شادی کی ہے۔ تاہم ان میں سے صرف ایک نے پولیس میںشکایت درج کروائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button