لکھنؤ:13 جنوری (ایجنسیاں )خاتون آر پی ایف سپاہی کی مستعدی سے چار باغ ریلوے اسٹیشن پر بدھ کی صبح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ ریلوے اسٹیشن پر صبح گومتی ایکسپریس سے ایک خاتون مسافر چلتی ٹرین سے اتر تے وقت پھسل گئی ۔ عورت بوگی کے پائیدان اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس جاتی اس سے پہلے وہاں تعینات خاتون آر پی ایف سپاہی نے مستعدی دکھاتے ہو ئے خاتون مسافر کو بچا لیا ۔
صبح گومتی ایکسپریس اسپیشل لکھنؤ سے نئی دہلی کے لئے چار باغ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک سے روانہ ہو ئی تھی ۔ یہ ٹرین رفتار پکڑ ہی رہی تھی کہ اے سی بوگی سے ایک عورت اترنے کی کوشش کرنے لگی ۔ عورت کا پیر پھسل گیا تب ہی موقع پر تعینات خاتون آر پی ایف ونیتا تیواری نے دوڑ کر عورت کو پلیٹ فارم کے نیچے جانے سے بچا لیا ۔ ٹرین کے جانے کے بعد عورت کی حالت کو معمول کر ان کو گھر بھیج دیا گیا ۔ خاتون آر پی ایف ملازم کی مستعدی کو دیکھ ڈی آر ایم سنجے تر پاٹھی نے سپاہی کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔



