قومی خبریں

مارکیٹ میں 1000 روپے میں ملے گی ’کوویشیلڈ‘

دہلی:(ایجنسیاں) ملک میں کورونا وائرس کے خلاف فیصلہ کن لڑائی کی شروعات سے چار دن قبل ‘کوویشیلڈ’ ویکسین کی پہلی کھیپ منگل کی صبح پنے سے دہلی پہنچ گئی ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے مالک اور سی ای او ، ادر پونا والا نے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے بہت خوشی کا دن ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ویکسین کی قیمت کا بھی اعلان کیا ہے۔پونے والا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے صرف حکومت ہندکے لئے ان کی درخواست پر پہلی 10 کروڑ خوراک کے لئے فی خوراک 200 روپے کی قیمت طے کی ہے ،کیونکہ ہم عام آدمی ، کمزور ، غریب ، صحت خدمات سے جڑے لوگوں کی مددکرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد ، ہم اسے نجی مارکیٹ میں 1000 روپے میں فروخت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ویکسین سے (زیادہ قیمت لیکر) کوئی فائدہ نہ اٹھائیں گے۔ ہم پہلے 10 کروڑ خوراکوں کے ساتھ ملک اور حکومت ہند کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ بتادیں کہ اسپائی جیٹ کا طیارہ ٹیکوں کے ساتھ صبح دس بجے دہلی ایئر پورٹ پہنچا۔ اس سے قبل ، تین ٹرکوں میں ، یہ ویکسین صبح 5 بجے سے پہلے ہی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) سے پنے ہوائی اڈے کے لئے روانہ کی گئیں۔ شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ چار ایئرلائنز کمپنیاں پنے سے ملک کے 13 شہروں میں کووڈ- 19 کی.5 56 لاکھ خوراک لیجانے کے لئے منگل کو نو پروازیں چلائیں گی۔ اس مہم کا آغاز ‘اسپائی جیٹ کے طیارے کے دہلی اور گوئیر کے طیارہ کے ٹیکے لیکر چنئی کے لئے صبح روانہ ہونے کے ساتھ ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button